نیتنیاہو نے 12 برس بعد وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا

   

یروشلم : سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کی فیملی نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔ 12 برس تک وہ یروشلم میں واقع وزیرا عظم ہاؤس میں سکونت پذیر رہے جبکہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے ایک ماہ بعد وہ آج اتوار کو اس گھر سے منتقل ہوئے ہیں۔ نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی شخصیت ہیں۔ 71 سالہ نیتن یاہو کو فراڈ اور بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ کچھ برسوں سے ان کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری تھا۔