نیتن یاہوفوراً کرسی چھوڑ دیں

   

تل ابیب : اسرائیلی حزبِ اختلاف کے رہنما یائر لاپید نے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی گروپ حماس کے خلاف ملک کی جنگ کے خاتمے کا انتظار کیے بغیر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ دی ٹائمز کی خبر کے مطابق،لاپید نے اسرائیلی نیوز چینل این 12 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو فوراً عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے ،نیتن یاہو وزیرِ اعظم نہیں رہ سکتے۔