نیتن یاہو کے قلب کی سرجریپیس میکر لگایا گیا

   

تل ابیب : اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے قلب کی سرجری کر کے انہیں پیس میکر لگا دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طبیعت بہتر ہے اور وہ کارڈیک وارڈ میں زیرِ نگرانی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کو ایک ہفتے پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اْس وقت ڈاکٹروں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے جسم میں پانی کی کمی تشخیص کی تھی۔