نیرو مودی اور نریندر مودی میں یکسانیت : راہول

   

نئی دہلی ۔ 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی اور کہا کہ آج نیرو مودی کی برطانیہ میں موجودگی کا جو ویڈیو آیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں مودیوں کے مابین یکسانیت ہے اور دونوں ہی خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ راہول گاندھی نے یہ تنقید ایسے وقت میں کی جبکہ آج ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں نیرو مودی کو لندن کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ راہول نے کہا کہ نیرو اور نریندر مودی میں یکسانیت ہے ۔ دونوں نے ہندوستان کو لوٹ لیا ہے اور دونوں کو مودی کہتے ہیں۔ دونوں ہی سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہیں۔ دونوں مانتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ دونوں کو انصاف کا سامنا کرنا ہوگا ۔