نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن پر قومی ویبینار

   

نئی دہلی : اعضاء اور ٹشو کی منتقلی کی قومی تنظیم (این او ٹی ٹی او) نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے ساتھ مل کر انگدان مہوتسو مہم کے دوران اعضاء اور بافتوں کے عطیہ کو فروغ دینے کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعضاء اور بافتوں کے عطیہ پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔ 22 جولائی 2023 کو منعقد ہونے والے اس ویبینار نے جولائی کے اعضاء کے عطیہ کے مہینے میں ایک اہم سنگ میلطے کیا، جس کے لیے ملک بھر کے شرکاء کی جانب سے زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا۔صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ،ڈاکٹر اتل گوئل کی سربراہی میں منعقدہاس پروگرام نے طبی پیشہ ور افراد، طلباء اور دیگرمتعلقہ فریقین نے حصہ لیا۔