حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج ( این آئی آر ڈی پی آر حیدرآباد ) کے مختلف پی جی کورسیس میں داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری ہوا ہے کورس پی جی ڈی ایم ، آر ایم دو سالہ مدت کے لیے قابلیت کم از کم 50 فیصد نمبرات سے ڈگری ، کیاٹ ، میاٹ یا جی میاٹ میں ویالڈ اسکور ہوتا ہے ۔ دوسرا کورس پی جی ڈی آر ڈی ایم ایک سالہ مدتی کورس قابلیت اس کو اس کے لیے بھی مذکورہ ہی ہے یا ین آئی آر ڈی پی آر کی جانب سے منعقدہ اہلیتی امتحان میں کامیاب ہونا ہے ۔ امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن میں 10 اپریل تک داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائیٹ nirdpr.org.in ملاحظہ کریں ۔۔