حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ ( پی ٹی آئی ) نیشنل میڈیکل کمیشن بل کے خلاف اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے کچھ جونئیر ڈاکٹرس نے آج گاندھی میڈیکل کالج میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ۔ احتجاجی ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ اس بل میں یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ نیم طبی عملہ کو چھ ماہ تا ایک سال تربیت دینے کے بعد مریضوں کے علاج کی اجازت دی جائے گی ۔ یہ گنجائش انتہائی قابل اعتراض ہے اور اس سے عوام کی صحت شدید متاثر ہوتی ہے ۔ جونئیر ڈاکٹرس نے عثمانیہ دواخانہ میں بھی احتجاج منظم کیا ۔ احتجاج کے طور پر جونئیر ڈاکٹرس نے الزام عائد کیا کہ اس بل سے عصری طب کی موت واقع ہوجائیگی ۔ یہ بل مخالف غریب اور مخالف طلبا ہے ۔ جونئیر ڈاکٹرس نے ہنگامی خدمات کا بھی بائیکاٹ کیا ۔