چینائی : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہاکہ حکومت سارے طبی تعلیم اور شعبہ نگہداشت صحت میں تبدیلی لانے کے اقدامات کررہی ہے اور نیشنل میڈیکل کمیشن کے نتیجہ میں زبردست شفافیت پیدا ہوگی۔ اُنھوں نے سرکاری زیرانتظام ٹاملناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے 33 ویں کانوکیشن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب میں کہاکہ مرکزی حکومت میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلت کیئر کو اوپر سے نیچے تک اصلاحات کے عمل سے گزار رہی ہے۔ اِس کا اہم حصہ نیشنل میڈیکل کمیشن ہے جو پورے سسٹم میں شفافیت پیدا کرتے ہوئے نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کے قواعد کو واجبی بنائے گا۔