نیشنل کانفرنس ۔ کانگریس الائنس میںکوئیدیانتداری نہیں : محبوبہ مفتی

   

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان الائنس میں کوئی ایمانداری نہیں ہے کیونکہ یہ الائنس اصولوں کی بنیادوں پر استوار نہیں ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ یہ الائنس سیٹ شیئرنگ کے لئے کیا گیا ہے ۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگرییس کے درمیان الائنس میں کوئی دیانتداری نہیں ہے کیونکہ یہ الائنس اصولوں پر استوار نہیں ہے بلکہ یہ سیٹ شیئرنگ کے لئے کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں جہاں نیشنل کانفرنس نے کانگریس کے لئے سیٹ چھوڑ دی وہاں ان کے لوگ آزاد لڑ رہے ہیں جن کو کیڈر کا سپورٹ حاصل ہے ‘۔رام مادھو کے بیان کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو سابق ملی ٹنٹوں کا سپورٹ حاصل ہے کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ سرنڈر کرنے والے ملی ٹنٹوں جن کو خوان کہتے تھے ،کے کلچر کو ختم کرنے میں پی ڈی پی کا کلیدی رول ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام سابق ملی ٹنٹوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ رام مادھو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ سابق ملی ٹنٹ کس پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں’۔