نیلوفر ہاسپٹل کی ٹیکنیشن کورونا سے فوت

   

حیدرآباد۔ نیلوفر ہاسپٹل میں ای سی جی آؤٹ سورسنگ ورکر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی 35 سالہ مدھولتا آج گاندھی ہاسپٹل میں کورونا کے علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ وہ گذشتہ 20 دنوں سے گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج تھی۔ وہ نیلوفر ہاسپٹل میں گذشتہ دس برسوں سے کام کررہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ہاسپٹل میں خدمات انجام دینے کے دوران وہ کورونا سے متاثر ہوئی تھی۔