ریاض ۔ سعودی فٹبال کلب الہلال نے برازیلین فٹبالر نیمار کو پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے خرید لیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال نے نیمار کے لیے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے 98.6 ملین ڈالرزکا معاہدہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کے ٹاپ اسکورر نیمار الہلال میں ذاتی شرائط پر شامل ہونے والے تھے کیونکہ ان دونوں کلبز کے درمیان ایک معاہدے پرگفتگو جاری تھی اور اب دونوں کلبز اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیں کہ نیمار 2 سال کے معاہدے پر الہلال میں شامل ہوں گے۔اس معاہدے کے بعد اب نیمار اپنے نئے ساتھی کالیڈو کولیبالی، روبین نیوس اور سرج ملنکوویچ ساویچ کے ساتھ کھیلیں گے جنہوں نے اس موسم گرما کے آغاز میں الہلال میں قدم رکھا۔واضح رہے کہ سعودی فٹبال کلبز نے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت وہ فٹبال کے کچھ بڑے ستاروں کو منافع بخش معاہدوں کی پیشکش کر رہے ہیں۔