حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بار اور پبس میں نیم برہنہ رقص کے خلاف پولیس کی کارروائی ہنوز جاری ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے سکندرآباد کی ایک ہوٹل میں دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے 10 افراد بشمول رقاصاؤں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بسیرا ہوٹل کے پب میں رات دیر گئے تک مبینہ طور پر نیم برہنہ رقص کیا جارہا تھا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے گوپالا پورم پولیس کی مدد سے وہاں دھاوا کیا اور دس افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب