نینسی پیلوسی ایوان نمائندگان کی دوسری بار اسپیکر منتخب

,

   

واشنگٹن۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ڈیموکریٹک قائد نینسی پیلوسی جنہیں ہند۔امریکہ تعلقات کا زبردست حامی تصور کیا جاتا ہے، کو ایوان نمائندگان کا دوسری بار اسپیکر منتخب کیا گیا ہے اور اس طرح اب وہ امریکہ میں سب سے زیادہ منتخبہ بااختیار خاتون بن کر ابھری ہیں۔ یاد رہے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو دوبارہ اقتدار حاصل ہوگیا۔ 78 سالہ پیلوسی کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ امریکہ کے آئندہ صدر کے طور پر دوسری سب سے پسندیدہ امیدوار ہیں۔