نیوزی لینڈر کے سابق وزیراعظم مائک مورے کا انتقال

   

ویلنگٹن ،2فروری (سیاست ڈاٹ کام)نیوزی لینڈر کے سابق وزیراعظم مائک مورے کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔وہ 71برس کے تھے اور صحت سے متعلق کئی پریشانیوں کا سامنا کررہے تھے ۔مسٹرمورے نے آک لینڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آج آخری سانس لی۔وہ 1990 میں نیوزی لینڈ کے 34ویں وزیراعظم بنے تھے ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسٹر مورے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ڈائریکٹر جنرل کے مدت کار کے دوران انہوں نے عالمی تجارت کو فروغ دینے کا غیرمعمولی کام کیا جس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔نائب وزیراعلی ونسٹن پیٹرس نے مسٹرمورے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نیوزی لینڈ کے سب سے بہترین رہنماؤں میں ایک قرار دیا ہے ۔