نیوزی لینڈ اور ملائیشیا حلال گوشت کی تجارتکے فروغ کیلئے پُرعزم

   

آکلینڈ: 16 جولائی ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ اور ملایشیا نے اعلیٰ معیار کی حلال گوشت کی مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں فوڈ سیفٹی کے وزیر اینڈریو بوگارڈ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا نیوزی لینڈ کی پریمیم حلال گوشت کی مصنوعات کیلئے اہم مارکٹ ہے جس کی گزشتہ سال 60 ملین ڈالرس سے زیادہ برآمدات ہوئی ہیں ۔ 35 ملین سے زیادہ لوگوں کی آبادی کے ساتھ نئی رسائی ملائیشیا کی مارکٹ میں نمایاں ترقی کی منزلیں طئے کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ اس پیشرفت کا اعلان آج ویلنگٹن میں ایک حلال فورم میں کیا گیا جس کی میزبانی اینڈریو بوگارڈ اور ملائیشیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے دیہی و علاقائی ترقی داتوسیری ڈاکٹر احمد بن زاہد بن حاجی حمیدی نے کی ۔