نیوزی لینڈ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

   

ویلنگٹن،14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے سینٹر کے مطابق نیوزی لینڈ کے جزیرہٗ راؤل سے 196 کلومیٹر جنوب مشرق میں محسوس کئے گئے زلزلہ کی شدت ریکٹراسکیل 6.0 تھی۔ زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 30.3826 ڈگری طول البلد اور 176.3188 عرض البلد میں واقع تھا۔