کرائسٹ چرچ 19 جولائی (سید مجیب) سیاست کے نمائندہ برائے نیوزی لینڈ سید مجیب نے اطلاع دی ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد جہاں پر حال ہی میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی اور کثیر تعداد میں مصلیوں کو شہید کردیا گیا تھا، اسلحہ کے ایک نئے شوروم ’’گن سٹی‘‘ کے قیام کی منظوری سے نیوزی لینڈ میں مقیم مسلمان دہشت زدہ ہوگئے ہیں اور کثیر تعداد میں کرائسٹ چرچ شہر سے نقل مقام کررہے ہیں۔ حکومت نے جواب دیا کہ اسلحہ کی فروخت پر امتناع کا کوئی قانون نہیں ہے۔
