ویلنگٹن،10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے دوسری موت ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ملک میں اس انفیکشن کے 23نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور جمعہ کو 21نئے معاملے سامنے آنے کا خدشہ ہے ۔اس طرح سے ملک بھر میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1283لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ملک میں اس وبا سے اب تک دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 273لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔ملک میں اب تک 46000لوگوں کی جانچ ہوئی ہے ۔نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے 25مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیاگیا تھا۔