ویلنگٹن 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ میں عالمی وبا کرونا وائرس(کووڈ۔19) کے دو نئے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ملک میں کرونا سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1492 ہوگئی ہے ۔ دو معاملوں میں سے ایک میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے اور دوسرے میں اس وائرس کے انفیکشن کے شبہ کا اظہار کیا گیا ہے ۔وزارت صحت نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ دونوں نئے معاملے آکلینڈ کے ایک اولڈ ایج ہوم سے متعلق ہیں۔وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کرونا پازیٹیو اور مشتبہ لوگوں کی مجموعی تعداد 1492 ہے ۔ جن میں سے 1142 لوگ کرونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔