برمنگھم (انگلینڈ)۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ناقابل تسخیر نیوزی لینڈ کی ٹیم یہاں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں ابتدائی 25 اوورس میں صف اول کی پانچ وکٹیں 83 رنز پر گنوانے کے بعد دوسرے 25 اوورس میں صرف ایک وکٹ گنواتے ہوئے مجموعی اسکور کو 237 رنز تک پہنچایا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کئے جس میں وکٹ کیپر بیٹسمین نیشم نے 112 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 97 رنز اسکور کئے جس میں اننگز کی آخری گیند پر لگایا جانے والا چھکا بھی شامل ہے۔ انہوں نے چھٹی وکٹ کیلئے گرینڈھوم کے ہمراہ 132 رنز کی پارٹنرشپ ایسے موقع پر نبھائی جب ٹیم 83/5 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی۔ پاکستان کیلئے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورس میں 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے فی کس ایک وکٹ لی۔