نیوزی لینڈ نے پہلےT20 میچ میں ہندوستان کو 84 رنز سے شکست دی

   

ویلنگٹن۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ پیاک اسٹیڈیم میں آج میزبان نیوزی لینڈ نے تین میچس کیT20 سیریز میں ہندوستان کو 84 رنز سے شکست دے کر 1-0 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ میزبان ٹیم کی آج کی خصوصیت ان کے کھلاڑی ٹم سیفرٹ نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں میں 84 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ مہیندر سنگھ دھونی نے کرونال پانڈے کی گیند بازی پر سیفرٹ کا اہم کیچ چھوڑ دیا۔ اس کھیل میں روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ نے 6 وکٹس کے نقصان سے 219 رنز بنائے۔ سیفرٹ کا اولین T20 ریکارڈ صرف 14 رنز تھا لیکن اس کھیل میں وہ اور کولن منرو دونوں نے مل کر صرف 8.2 اوورس میں تیزی سے 86 رنز بنا ڈالے۔ منرو نے خلیل احمد کی گیند بازی پر 4 اوورز میں 48 رنز بنائے۔ ہندوستانی باری میں اس کے شروعاتی بلے باز روہت شرما صرف ایک رن اور شیکھر دھون نے29 رنز بنائے اور ہندوستانی ٹیم نے 19.2 اوورز میں 139 کے اسکور پر پوری طرح آؤٹ ہوچکی تھی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رنز مہیندر سنگھ دھونی نے بنائے۔ وہ 31 گیندوں میں 39 رنز بنائے۔ اس میچ سے قبل ہندوستان کو کبھی بھی T20 انٹرنیشنل میچ میں 50 رنز سے زیادہ کے اسکور عبور نہیں کیا تھا۔ ہندوستان کا سب سے بدترین اسکور 2010ء میں آسٹریلیا کے ساتھ 49 رنز سے شکست تھی۔ میچ کے آخر میں روہت شرما نے کہا کہ پارٹنرشپ کی مسلسل ناکامیوں کے باعث ٹیم شکست سے دوچار ہوئی اور ویسے بھی 200 رنز کا اسکور کا پیچھا کرنا مشکل ہی ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں خاص طور پر بائیں ہاتھ کے اسپنر مشل سانٹنر (4 اوورس میں 2/24 ) اور لیگ اسپنر ایش سودھی (3 اوورس میں 2/26) نے ہندوستانی بلے بازوں پر سخت دباؤ بنائے رکھا اور سب میں بہترین بلے باز ٹم ساؤتھی رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستانی اسپنرس خاص طور پر یزرویندر چہل (1/35) اور کرونال (1/37) بہت ہی مہنگے گیند باز ثابت ہوئے۔ خلیل احمد نے صرف ایک وکٹ حاصل کی لیکن 48 رنز دیئے۔ ٹم ساؤتھی نے 17 رنز دے کر ہندوستان کے 3 وکٹس حاصل کئے۔ ہند۔ نیوزی لینڈ دوسرا T20 میچ 8 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے۔