آکلینڈ ۔18مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرآسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کردیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔نیوزی لینڈکرکٹ بورڈکے مطابق کمیونٹی کرکٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعدکلب اور اسکول کرکٹ کے علاوہ کرکٹ پروگرامز اور ٹریننگ بھی روک دی گئی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنا دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو گزشتہ ہفتے دورہ آسٹریلیا ادھورا چھوڑکروطن واپس آنا پڑا تھا۔