ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کے اسپورٹس جرنلسٹ اینڈریو میک لین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ عمران خان کو بہت پسند کرتی تھیں۔ اینڈریو میک لین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس سیلفی میں فوٹو گیلری میں لگی وزیرِاعظم عمران خان کی ایک یاد گار تصویر بھی نظر آرہی ہے۔ اْنہوں نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خیال میں عمران خان کی یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب ان کی والدہ عمران خان پر فدا تھیں۔