ڈھاکہ۔ نیوزی لینڈ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم 2013 کے بعد ونڈے اور ٹسٹ سیریز کے لیے پہلے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے طویل انتظارکے دورے کے سفر نامے کی تفصیلات فراہم کی ہے ، جس میں آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل تین ونڈے میچز ہوں گے۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں دو میچوں کی ٹسٹ سیریز شامل ہے جو موجودہ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہوگی۔ سرخ گیند کے یہ مقابلے نومبر دسمبر میں ورلڈ کپ کے بعد ہوں گے۔ بلیک کیپس کا یہ دورہ21 ستمبرکو شروع ہونے والا ہے، جس میں تینوں ونڈے میچز ڈھاکہ کے قریب میرپورکے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ہیں۔ ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ٹسٹ سیریز نومبرکے آخر میں شروع ہونے والی ہے۔ دونوں ٹسٹ کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ14 ستمبر کو بنگلہ دیش پہنچے گا اور پہلا ڈے/نائٹ 21 ستمبر کوکھیلے گا جس کے بعد اگلے دو میچ 23 اور 26 ستمبر کو ہوں گے۔ پہلا ٹسٹ 26 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹسٹ دسمبر 6-10 کو ہوگا۔ .201 ورلڈ کپ کے فائنلسٹ نیوزی لینڈ اپنی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 مہم کا آغاز 5 اکتوبرکو ٹورنمنٹ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں موجودہ چمپئن انگلینڈ کے خلاف کریں گے ۔ بنگلہ دیش7 اکتوبر کو دھرم شالہ کے دلکش ہماچل پردیش کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کا سفر شروع کرے گا۔نیوزی لینڈ اس وقت متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دبئی میں ہے۔