پرتاپ گڑھ۔ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری ہندوستان ہی نہیں پورے عالم کے لیئے نہایت ہی قابل احترام شخصیت ہیں ۔ جس کے سبب آج بھی انکے مزار پر لاکھوں کی تعداد میں بلا تفریق مذہب لوگ اپنی عقیدت پیش کرنے آتے ہیں ، لیکن نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرکے ملک کی گنگا جمنی تہذیب پر کاری ضرب لگانے کا کام کیا ہے ۔