نیوکلیئر معاہدہ کی خلاف ورزی، ایران کو سزا دینے کیلئے یوروپی طاقتوں کا پہلا قدم

   

Ferty9 Clinic

برلن۔10 جو0لائی (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی طاقتوں نے نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ایران کو سزا دینے کے لیے پہلا قدم اٹھایا۔برطانیہ، فرانس، جرمنی کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایران جوہری معاہدے میں کیے گئے وعدوں سے متضاد سرگرمیوں کو جاری رکھ رہا ہے‘۔ان نے مزید کہا کہ ’ان درپیش مسائل کو جوہری معاہدے فریم ورک کے اندر حل کیا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں فوری طور پر جوائنٹ کمیشن تشکیل دینا چاہیے‘۔یہ بات مدنظر رہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی تینوں یوروپی ممالک سمیت روس اور چین نے بھی جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے جبکہ امریکہ گزشتہ برس مئی میں اس سے دستبرداری اختیار کر چکا ہے۔معاہدے کے اراکین پر مشتمل جوائنٹ کمیشن کی تشکیل وہ اس سمجھوتے کے تحت اٹھایا گیا پہلا اقدام ہے جو بالآخر بین الاقوامی پابندیوں پر بھی منتج ہوسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’ایران کہہ چکا ہے کہ وہ نیوکلیئر معاہدے میں شامل رہنا چاہتا ہے لہٰذا اسے فوری طور پر ان سرگرمیوں کو روک کر معاہدے پر مکمل عمل درآمد کر نا ہوگا‘۔

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کو
بارش اور لینڈ لائیڈنگ سے مشکلات
ڈھاکہ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں شدید بارش کا پانی گھر آنے سے ہزاروں لوگ دربدر ہو گئے ہیں جب کہ کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ یونیسیف کا کہنا ہے کہ 3000 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں پناہ گزینوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے۔