نیویارک۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے ریاست کے شٹ ڈاؤن کو آج 15 مئی تک آگے بڑھا دیا۔ امریکہ میں کورونا وائرس وباء کا یہ علاقہ مرکزی مقام بنا ہوا ہے، تاہم گزشتہ دو تین روز سے متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے اور آئی سی یو میں بھی داخلے کم ہوئے ہیں جو 10 یوم میں ریکارڈ بہتری ہے۔
امریکہ میں اموات 30 ہزار
نیویارک۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی اموات 30,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق ملک میں کووڈ۔ 19 سے ابھی تک 30,990 اموات ہوچکی ہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں جانی نقصان اٹھانے والا اول ملک بن چکا ہے جس کے بعد اٹلی کا نمبر ہے۔ اسپین اور فرانس اس کے بعد ہیں۔ امریکہ میں تاحال 6 لاکھ 40 ہزار کیس ہوئے ۔