نیویارک میں 45 منزلہ جیل کی تعمیر

   

نیویارک۔ 14ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے جرائم کی شرح میں کمی کرنے کیلئے نیویارک میں 45 منزلہ جیل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی شہر نیویارک میں ایسی جیل تعمیر کی جارہی ہے جو تعمیر کے بعد امریکہ کی پہچان بن جائے گی، کیونکہ نیویارک کے حکام نے شہر میں دنیا کی بلند ترین جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس جیل میں 45 منزلیں ہوگی، جہاں مختلف جیلوں میں رکھے گئے قیدی منتقل کیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ جیل اپنی تعمیر سے لے کر سکیورٹی انتظامات تک ہر چیز کے اعتبار سے ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگی۔ اس جیل کو اتنا مضبوط بنایا جائے گا کہ شدید دھماکے اور زلزلے بھی بے اثر ثابت ہوں گے ۔