نیو کلئیر دھاک کی مذمت ، ناگاساکی کی دہشت کی یاد

   

ناگاساکی /24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے اتوار کے دن ایٹمی ہتھیاروں کے بطور دھاک استعمال کئے جانے اور ان اسلحہ کی تجارت میں روز بروز اضافہ کی مذمت کی اور ناگاساکی پر اگست 1945 کے ایٹمی حملے کو ایک حولناک واقع قرار دیا ۔ انہوں نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ہولناک واقع کے اعادے سے گریز کرنا چاہئے ۔ سیکڑوں افراد موصلادھار بارش کے باوجود پوپ کی تقریر کی سماعت کرنے جمع ہوگئے تھے اور واٹر پروف کپڑے پہنے بیٹھے ہوئے تھے ۔ ایک کمسن لڑکے کو اپنے بھائی کی نعش اپنی پیٹ پر اٹھائے دکھایا گیا ہے ۔ اس نے پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا اور خاموشی سے اپنے آنجہانی بھائی کیلئے دعاء کی ۔