برسلز : نیٹوسرد جنگ کے بعد 2024 میں جرمنی، پولینڈ اور تین بالٹک ریاستوں میں ‘اسٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر’ نامی اپنی سب سے بڑی مشق کرے گا۔ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل راب باؤر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔باؤر نے ناروے کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف ایرک کرسٹوفرسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا، “2024 میں، اتحاد سرد جنگ کے بعد سے اپنی سب سے بڑی اجتماعی دفاعی مشق کرے گا: اسٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر۔” اتحاد کے 40000 سے زیادہ فوجی جرمنی، پولینڈ اور تین بالٹک ریاستوں میں مشقیں کریں گے ۔ انہوں نے نیٹو کے حوالے سے کہا اتحاد “اجتماعی دفاع کے نئے دور” میں داخل ہو رہا ہے ۔