نیٹ کو ملتوی کرنے سے عدالت کا انکار ، امتحان 21 مئی کو ہی ہوگا

   

نئی دہلی : سپیرم کورٹ نے آج NEET-PG 2022 کے امتحان کو ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یہ امتحان اپنے مقررہ وقت یعنی 21 مئی کوہی ہوگا۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ امتحان ملتوی کرنے سے افراتفری اور غیریقینی صورتحال پیدا ہوگی۔ یہی نہیں بلکہ مریضوں کی دیکھ بھال کا کام بھی متاثر ہوگا اور نیٹ پی جی کی تیاری کرنے والے 2 لاکھ سے زیادہ اسٹوڈنٹس کو مایوسی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ڈاکٹروں میں کمی ہونے کا اندیشہ بھی ہے۔