حیدرآباد 21 جولائی (سیاست نیوز) این ٹی اے نے نیٹ 2020 ہفتہ جولائی کو ویب سائٹ پر ملک بھر کے تمام شہروں اور امتحانی مراکز سے مارکس کو اپ لوڈ کردیا اور عدلیہ کے احکام کے مطابق امیدواروں کے ہال ٹکٹ نمبر اور نام مخفی رکھے گئے۔ ہر مرکز کے صرف نشانات دیئے گئے۔ آل انڈیا رینک اور مارکس نہیں بدلے۔ تلنگانہ ریاست میں 77 ہزار امیدواروں میں 41 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس سال مقابلہ سخت دکھائی دے رہا ہے۔ سال گزشتہ میناریٹی طالب علم کو 433 مارکس کے ساتھ 5300 رینک پر تھے۔ اس دفعہ اس رینک پر 485 نشانات ہیں۔ اب تلنگانہ کے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس اسٹیٹ رینک واضح کرنے کے بعد امیدواروں کے نام اور میناریٹی امیدواروں کو اندازہ ہوگا اور کس رینک تک داخلہ مل سکتا ہے اندازہ ہوگا اور نئے کالجس کے بعد نشستوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ تلنگانہ میں اس میں ایم بی بی ایس کی کل نشستیں 8490 ہے۔ جن میں گورنمنٹ پرائیوٹ اور میناریٹی کالجس شامل ہیں اور ’A‘ زمرہ کنوینر کوٹہ کے تحت 6220 نشستیں ہیں جس میں 3790 گورنمنٹ کالجس، پرائیوٹ، مائناریٹی کالجس 2100 اور مسلم میناریٹی چار کالجس ہیں، 330 سیٹ ہیں 15 فیصد آل انڈیا کوٹہ صرف گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں ہے۔ مسلم میناریٹی امیدواروں کے لئے تمام زمرہ جات کی کونسلنگ کی معلومات اور رہنمائی کے لئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 4 بجے شام تا 7 بجے ایم اے حمید سے ربط کریں۔