نیپال میں شدید بارش اور زمین کھسکنے سے ایک ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کٹھمنڈو۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ہوئی شدید بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات میں کم و بیش ایک فرد ہلاک اور دیگر دو لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ زمین کھسکنے سے 10 مکانات ملبہ میں دفن ہوگئے۔ دوسری طرف تمن کھولا بلدی حدود میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جو مکانات ملبہ میں دفن ہوگئے ہیں، ان کے مکینوں نے خود کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی 45 سالہ شانتا کماری شریپال کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے۔ زخمیوں کو بغرض علاج ایک مقامی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بچاؤ اور راحت کاری ہنوز جاری ہے۔