نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کیرالہ میں نیپا وائرس کی وجہ سے ایک نوعمر لڑکے کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی ایک ٹیم کیرالہ روانہ کی ہے ۔مرکزی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ کیرالہ کے قاضی کوڈ کا 12 سالہ لڑکا جس میں انسیفلائٹس اور مایوکارڈائٹس کی علامات پائی گئی تھیں ، 3 ستمبر (جمعہ) کو نیپا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ تھا۔ نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ٹیم ریاست کو تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے تاہم کہا کہ متاثرہ کے نمونے کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ، پونے کو بھیجا گیا ، جس میں نپیا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔