وائرس سے متاثرہ بحری جہاز سے مسافر آسٹریلیا کیلئے روانہ

   

ملبورن ۔11 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) یوراگوائے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر بحری جہاز سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سو سے زائد شہری ایک خصوصی پرواز کے ذریعے آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ مسافر گزشتہ دو ہفتوں سے یوراگوائے میں پھنسے ہوئے تھے۔ کروز شپ پر موجود 217 میں سے 128 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس بحری جہاز کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ یوراگوائے اور آسٹریلیا کے درمیان ایک معاہدے کے بعد ان مسافروں کو ایک محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔ یہ افراد طبی سہولیات سے آراستہ ایک اے تھری فائیو زیرو ایئر بس کے ذریعے آسٹریلوی شہر ملبورن روانہ ہوگئے ۔دیگر ممالک بھی اپنے شہریوں کو وطن واپسی کے انتظام کررہے ہیں ۔