٭ مغربی بنگال کا ایک شخص ان کئی ہندوستانی ارکان عملہ میں شامل ہے جنہیں کورونا وائرس کے سبب جاپان سے قریب کروز شپ میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ بنگالی شخص نے بتایا کہ انہیں خوف ہورہا ہے۔ جہاز پر تقریباً 200 ہندوستانی ارکان عملہ ہیں۔ ہمارا ٹسٹ ابھی مثبت نہیں ہوا ہے۔ ہم یہاں سے نکل کر مناسب جگہ پر الگ تھلگ رہنا چاہتے ہیں۔ اگر میں جلد ہی جہاز کے ذمہ داروں سے بات نہ کروں تو پتہ نہیں میں زندہ رہ پاؤں گا یا نہیں۔