وائرس پھیلانے کی دھمکی پر دو افراد گرفتار

   

واشنگٹن، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں دو افراد کو کورونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دینے پر دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق ان افراد پر مقدمات ٹیکساس اور فلوریڈا میں چلائے جائیں گے۔ امریکی نائب اٹارنی جنرل جیفری روزن نے وفاقی حکام کو کہا تھا کہ وہ ایسے افراد کے خلا ف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلائیں، جو کورونا وائرس کو پھیلانے کی دھمکی دیں۔