وائس اڈمیرل وشواجیت داس گپتا مشرقی بحریہ کے کمانڈر اِن چیف

   

نئی دہلی : وائس اڈمیرل وشواجیت داس گپتا نے چہارشنبہ کو وشاکھاپٹنم میں بحریہ کی مشرقی کمان کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔ وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیاکہ ’’وائس اڈمیرل وشواجیت داس گپتا، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایس ایم نے 01 دسمبر 2021 کو (وشاکھاپٹنم نیول بیس پر) بحریہ کے اہلکاروں کی ایک شاندار تقریب میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا چارج سنبھالا‘‘۔ انہوں نے اس موقع پر منعقدہ روایتی پریڈ کی نگرانی کی اور مختلف بحری جہازوں، آبدوزوں اور اداروں کے فوجیوں کی پلاٹون کا جائزہ لیا۔