وائٹ ہائوس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس مستعفی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہائوس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس جاریہ ماہ کے آخر میں اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں گی۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج یہ اعلان کیا۔ انہوںنے یہ توقع ظاہر کی کہ سارہ سینڈرس ارکنساس اسٹیٹ کے گورنر عہدہ کے لیے امیدوار ہوں گی۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ساڑھے تین سال تک نمایاں خدمات انجام دینے والی سارہ ہکابی سینڈرس وائٹ سے وداع لے رہی ہیں اور اپنے آبائی وطن ارکنساس لوٹ جائیں گی۔ انہوں نے سارہ سینڈرس کی تعریف کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ وائٹ ہائوس میں ان کی خدمات لاجواب رہیں۔ انہیں (ٹرمپ) امید ہے کہ سارہ ارکنساس ریاست کے گورنر کے لیے انتخابی میدان میں اتریں گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’’سارہ تمہارا بہت بہت شکریہ جو تم نے اپنی لاجواب خدمات وائٹ ہائوس کو دی۔ 36 سالہ سارہ سینڈرس وائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دینے والی تیسری خاتون ہیں۔ موصوفہ مقبول جی او پی سیاستداں اور ارکنساس کے سابق گورنر مائک ہنکابی کی دختر ہیں۔