وائی ایس آر کے والد راجہ ریڈی کے روپ میں جگپتی بابو کے پہلے لک کی ریلیز

   

ٹالی ووڈ اسٹار جگپتی بابو جنہوں نے کئی فلموں میں ہیرو کے کردار ادا کئے ہیں لیکن ان کی حالیہ چند فلموں ’رنگتھلم‘ اور ’گڈھاچاری‘ میں ان کے نگیٹیو دھانسو کرداروں میں شائقین نے انہیں بہت پسند کیا ہے اور ان کرداروں میں انکے زبردست پرفارمینس نے انہیں ایک خاص امیج دی ہے۔ وہ فی الحال سابق چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی زندگی پر بنائی جارہی فلم ’’یاترا‘‘ میں وائی ایس آر کے والد وائی ایس راجہ ریڈی کا کردار کررہے ہیں۔ 56 سالہ اداکار جگپتی بابو کی اس کردار میں پہلی لک پچھلے ہفتہ ریلیز کی گئی جسے تلگو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ رائلسیما لیڈر کے روپ میں جگپتی بابو کا یہ کردار مختصر لیکن اہم اور طاقتور بتایا جارہا ہے یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ وائی ایس راجہ ریڈی ضلع کڑپہ کے پولی ویندلہ کے سیاستداں تھے جو 1998 میں وہاں ہوئے ایک بم دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ وائی ایس راج شیکھر ریڈی بائیوپک کو ماہی وی راگھو ڈائرکٹ کررہے ہیں جو فروری میں ریلیز ہوگی۔