شمس آباد ۔ /25 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں بی جے پی قائدین نے سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسکولس و سرکاری دواخانہ میں مریضوں میں میوے تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر پریم راج بی جے پی سکریٹری نے کہا کہ آنجہانی واجپائی بی جے پی کو عروج پر لائے تھے اور ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ ان کی کمی کو بی جے پی ہمیشہ محسوس کرے گی ۔ اس موقع پر ننداکشور ، پاپیا گوڑ ، دیویندر ، شنکراپا ، کنڈر ریڈی ، گروہا ریڈی ، جگدیش گوڑ ، وینکٹیش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔