وادی میں سیکورٹی انتظامات پر ممتابنرجی کا سوالیہ نشان

   

کولکتہ ۔31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سیکوریٹی انتظامات پر سوال اٹھایا ہے ۔ کلگام میں دہشت گردوں کے حملہ میںمغربی بنگال کے پانچ مزدوروں کی ہلاکت کو انہوں نے منصوبہ بند قرار دیا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ مہلوک مزدور عنقریب اپنے آبائی مقام کو واپس ہونے والے تھے لیکن اغوا کرنے کے بعد ان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جو منصوبہ بند تھا ۔ انہوں نے اس کی سخت تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ وادی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے ۔ اس وقت وادی میں نہ تو سیاسی جماعتیں ہیں اور نہ ہی سیاسی سرگرمیاں ہورہی ہیں ۔