وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھلی

   

سری نگر، 7مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ جمعرات کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی۔محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار بتایا کہ شاہراہ جمعرات کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی اور گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت دی گئی. انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو بدھ کے روز ہی درماندہ گاڑیوں سے صاف کیا گیا تھا۔ رام بن اور رامسوکے درمیان لگاتار چٹانیں کھسک آنا شاہراہ کے بسااوقات بند رہنے کا موجب ہے جو جہاں متعلقہ محکمہ کے لئے ایک چلینج بن گیا ہے تو وہیں اہلیان وادی کے لئے درد سر کاباعث بن گیا ہے ۔ادھر صوبہ لداخ کو وادی کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ ور ے تاریخی مغل روڑ سال گذشتہ کے ماہ دسمبر سے لگاتار بندہے ۔