وارنر کا آخری ٹسٹ ، شان نے بابر کی جرسی کا تحفہ دیا

   

سڈنی: آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر آج ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے، ان کے آخری ٹسٹ ٹیم کے حریف کپتان شان مسعود نے بابراعظم کی جرسی تحفے میں دے دی۔ آسٹریلین اسٹار بیاٹر وارنر کا آج سڈنی میں میں آخری ٹسٹ میچ ہوا۔ ٹسٹ میچ کے بعد ایوارڈ کی تقریب میں شان مسعود نے ڈیوڈ وارنر کو اعزاز کے طور پر اسٹار بیاٹر بابراعظم کی ٹسٹ میچ کی جرسی تحفے میں دی جس میں تمام پاکستانی کرکٹرز نے دستخط بھی کئے تھے۔ جنوری کے اوائل میں وارنر نے اپنے ٹسٹ کیریئر کے اختتام کے ساتھ ہی ونڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ وارنر نے 2011 کے بعد سے اب تک 112 ٹسٹ میں 44.59 اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 8786 رنز بنائے ہیں اور اس دوران انہوں نے 26 سنچریاں اسکور کئے۔ انھوں نے آسٹریلیا کیلئے ٹسٹ، ونڈے اور ٹوئنٹی 20 تینوں فارمٹ میں شاندار اننگز کھیلے ہیں۔