وارنر کا کوہلی کو سر منڈوادینے کا چیلنج

   

سڈنی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی اور سیکیورٹی عہدیداروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈیوڈ وارنر نے سرمنڈھوا دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں اوپنر سر کے بال کاٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف اگلے محاذوں پر موجود ان لوگوں کی حمایت کیلئے ایسا کررہا ہوں۔ پہلے مقابلے کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں نے سارے بال منڈھوا دیئے ہیں۔انہوں نے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی، اسٹیون اسمتھ، پیٹ کمنز اور مارکوس اسٹوئنس کو نامزد کرتے یوئے انہیں بھی دوسروں کی بقا کیلیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلیے سر کے بال صاف کروانے کا چیلنج دیا ہے۔