وارنر کیچنگ صلاحیت کو فروغ دینے میں مصروف

   

میلبورن۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے سبب گھر میں رہنے پر مجبور ڈیوڈ وارنر نے خود کو مصروف رکھنے کا گر سیکھ لیا۔ آسٹریلیائی اوپنر ان دنوں گھر میں ٹینس بال اور ریکٹ کے ذریعے اپنی کیچنگ کی مہارت میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے پریکٹس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سماجی ویب سائٹ پر شائع کی ہے، جس میں ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔