پٹنہ :اراضی تنازعہ پر اپنے والد کے قتل کے کئی مہینے بعد دو بھائیوں کو بحالت خواب مندر کی چھت پر جو ان کی قیامگاہ کے قریب تھا، گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ان کے خاندان نے پانچ افراد کو ملزم قرار دیا ہے جس میں مہلوکین کے عمزاد بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے بموجب انہوں نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کلیدی قاتل فرار ہے۔