وایناڈ سے رکن پارلیمان کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ششماکے شوہر کو لکھا خط

,

   

راہل گاندھی نے سابق مرکزی وزیر خارجہ اور بی جے پی رہنما سشما سوراج کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہارکرتے ہوئے ان کے شوہر کوشل سوراج کو ایک خط لکھا۔ خط میں راہل گاندھی نے سوراج کو غیر معمولی لیڈر اور بہترین مقرر بتاتے ہوئے کہاہے کہ وزیر خارجہ رہتے ہوئے اپنے کام سے انھوں نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے خاص جگہ بنائی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس دوران ان کی نجی بیماریاں بھی لوگوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کے تئیں ان کی لگن کو دیکھتے ہوئے ہار مانتی رہیں۔

راہل گاندھی نے کوشل سوراج کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ ’’افسوس کے اس وقت میں آپ اور آپ کی بیٹی بانسری کا دھیان آتا ہے اور آپ دونوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ سشما جی کی وراثت ہمیشہ زندہ رہے گی اور لاکھوں ہندوستانیوں کے دلوں میں بسی رہے گی۔ میں اس تکلیف کے وقت میں آپ کے سکون کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کا منگل کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ بدھ کی شام کو دہلی کے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ان کا آخری رسوم ادا کیا گیا۔ سشما سوراج کی بیٹی بانسری نے آخری رسوم کے وقت سبھی رسمیں پوری کیں۔ سشما کے انتقال پر ملک و بیرون ملک کے کئی لیڈروں نے افسوس کا اظہار کیا۔