حیدرآباد ۔ /5 ستمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں عام شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے وبائی امراض ڈینگو جیسے امراض سے عوام کو بچانے کے لئے محکمہ آیوش کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں کمشنر آیوش ڈاکٹر وی ایس اے درشنی نے کمشنر پولیس سائبرآباد سے ملاقات کی ۔ محکمہ آیوش کی جانب سے عوام میں مفت ہومیوپیتھی ادویات کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں آیوش کے کمشنر اور ایڈیشنل ڈائرکٹر ہومیو کی جانب سے کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر وی سی سجنار کو ہومیوپیتھی ادویات دی گئیں اور تقریباً 500 پولیس ملازمین میں ان ادویات کی مفت تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر ہومیوپیتھی اسوسی ایشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
