حیدرآباد ۔17۔نومبر (سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی سینئر لیڈر فلمسٹار وجئے شانتی نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرکے وجئے شانتی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ وجئے شانتی طویل عرصہ سے بی جے پی سرگرمیوں سے دور تھیں اور وہ ناراض بتائی گئیں۔ دو دن قبل انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دیا اور آج ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی ۔ اسی دوران سابق رکن راجیہ سبھا اور نئی دہلی میں تلنگانہ کے نمائندے ایم جگنادھم نے ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے ، کرناٹک کے ریاستی وزیر بوس راجو ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا اور دیگر قائدین موجود تھے۔